کنور، یکم ستمبر (یو این آئی) محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے وندے بھارت مشن کے تحت ’ایئر عربیہ‘ چارٹرڈ طیارے میں شارجہ سے کیرلا کے کنور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے ایک مسافر سے 937 گرام سونا برآمد کیا ہے جس کی قیمت تقریباً 47 لاکھ روپے ہے۔
ہوائی معاملوں
سے متعلق خفیہ ذرائع کے مطابق کسٹمز کے اسسٹنٹ کمشنر ایس مدھو سودن بھٹ کی قیادت والی ٹیم نے سونا ضبط کیا اور پیر کی رات فلائٹ سے ہوائی اڈے پہنچے کاسرگوڑ کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
افسران نے بتایا کہ ملزم نے سونے کے کیپسول اپنے زیر جامہ میں چھپائے ہوئے تھے۔