the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
مدھیہ پردیش،10 فروری(ذرائع) پچھلے کچھ سالوں میں ہمارے ملک میں دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی اموات میں آئے روز زیادہ اضافہ ہورہا ہے، اس سے جڑی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں، جن میں کسی کو چلتے ہوئے ہارٹ اٹیک آ جاتا ہے،تو کوئی ناچتے ہوئے اچانک گر جاتا ہے اور کوئی سڑک پر چلتے ہوئے گر جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ ان دنوں مدھیہ پردیش سے سامنے آیا ہے۔
یہ وائرل واقعہ ودیشا سے سامنے آیا ہے جہاں ایک شادی اچانک ماتم میں بدل گئی۔ دراصل ہوا یہ تھا کہ یہاں ڈانس کرتے ہوئے ایک



لڑکی اسٹیج پر گر پڑتی ہے - جس کے بعد وہاں موجود افراد اسے فوراً اسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے سامنے خوشی سے ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس لڑکی کی ڈانس پرفارمنس اتنی اچھی تھی کہ اسے دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس لڑکی نے اس کے لیے بہت مشق کی ہوگی اور اس کے بعد اچانک کچھ ایسا ہوا کہ لڑکی نیچے گر گئی اور وہیں دم توڑ گئی۔ ہلاک ہونے والی لڑکی کا نام پرنیتا جین ہے جو اپنی کزن بہن کی شادی کے لیے مگدھم ریسارٹ آئی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.