حیدرآباد،29 اکتوبر(ذرائع) حیدرآباد کے زوپارک نے اپنے سب سے قدیم اور سب سے پیارے جانوروں میں سے ایک ژراف کو کھو دیا- بسنت نامی ژراف کا 28 اکتوبر کی رات 11:30 بجے دو سال کی بیماری کے بعد دم توڑ دیا-
ژراف اپنی
پچھلی ٹانگوں میں جوڑوں کے درد سے لڑرہا تھا، گزشتہ دو سالوں سے ڈپٹی ڈائریکٹر (ویٹرنری) ڈاکٹر ایم اے حکیم کی مسلسل دیکھ بھال میں دم توڑ دیا۔
بسنت سال 2004 کے سونامی کے دوران نئی دہلی کے نیشنل زولوجیکل پارک میں پیدا ہوا-