the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: بی آر ایس کی میٹنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے تلنگانہ کے کھمم ضلع میں ایک کی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ چہارشنبہ کو کیریپلی منڈل کے چیمالاپڈو میں پیش آیا۔

بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی جاری اتمیا سمیلنا میٹنگ کے دوران، پارٹی کے کچھ کارکنوں نے پٹاخے پھوڑے۔ جلتے پٹاخوں میں سے ایک پٹاخہ قریبی جھونپڑی میں گرنے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں جھونپڑی میں کھانا پکانے والا گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار اور دو صحافی شامل ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد اپنے



اعضاء سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بی آر ایس کارکنوں نے کھمم کے ایم پی نما ناگیشورا راؤ اور ایم ایل اے رامولو نائک سمیت پارٹی قائدین کے استقبال کے لئے پٹاخے پھوڑے تھے۔

اس واقعہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو بی آر ایس قائدین کی گاڑیوں میں سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

ناگیشور راؤ نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعہ کا پارٹی میٹنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ جلسہ گاہ سے 200 میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

ایم پی نے ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے اور اگر ضروری ہو تو انہیں حیدرآباد منتقل کیا جائے۔ انہوں نے متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.