حیدرآباد،15 مارچ (ذرائع) تلنگانہ ریاست کے محکمہ ایکسائز اینڈ پروہیبیشن کی خصوصی ٹاسک فورس نے جمعہ کو دھول پیٹ میں ہولی کی تقریبات کے دوران ممنوعہ منشیات سے بھری کلفی آئس کریم، برفی مٹھائیاں اور چاندی کی کوٹیڈ گیندیں ضبط کیں۔ایک دکاندار ستیہ نارائن سنگھ سے 100 قلفی آئس کریم ، 72 برفی مٹھائیاں اور چاندی سے
بنی گیندیں ضبط کی گئیں۔
منشیات کی فروخت کی اطلاع پر ٹاسک فورس کی ٹیموں نے دھول پیٹ کے مچلی پورہ علاقہ میں چھاپے مارے۔انہوں نے پورے علاقے کی تلاشی لی اور ایک شخص ستیہ نارائنا سنگھ کو پکڑا جو کلفی آئس کریم بیچ رہا تھا۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق ستیہ نارائنہ ہولی کی تقریبات کے لیے گجرات سے ممنوعہ اشیاء حیدرآباد لائے تھے۔