: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
مظفر پور/3اکتوبر(ایجنسی) بہار کے مظفر پور ضلع میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ چار نوجوانوں نے گینگ ریپ کیا. یہی نہیں ملزمان نے اس واقعہ کا ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر بھی ڈال دیا. پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتہ کی رات ہوا. 14 سالہ نابالغ لڑکی دسہرہ میلے سے اپنے رشتہ دار کے گھر لوٹ رہی تھی.
تبھی چار نوجوانوں نے اسے روک لیا اور ویران جگہ پر لے جاکر اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا اور واقعہ کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا. سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے پیر کو بتایا کہ اس معاملے میں کٹرا تھانہ میں اتوار کی رات ایف آئی آر درج کرائی گئی. پولیس نے کہا کہ اس صورت میں تینوں پر کیس رجسٹر کیا گیا ہے.