the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:حیدرآباد کے تارناکہ علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔گھرتک ڈراپ کرنے کے بہانے بس کا انتظار کرنے والی خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کرنے کا واقعہ سامنے آگیا۔بتایاجارہاہےکہ پرشانت نگر کے برنے عیسو میکانیک کا کام کرتاہے۔اور جاریہ مہینے کی 7 تاریخ کو آدھی رات کو اپنا کام ختم کرنے کے بعد وہ گاڑی سے تارناکہ سے پرشانت نگر جا رہا تھا۔ جب اس نے تارناکہ بس اسٹاپ پر ایک عورت کو بس کا انتظار کرتے دیکھا تو اس نے



اپنی موٹر سائیکل روکی اور اس سے باتیں کرنے لگا۔ اس نے اسے اپنی گاڑی پر یہ کہتے ہوئے بٹھا لیا کہ وہ اسے لال پیٹ میں چھوڑ دے گا۔ لیکن وہ اسے پرشانت نگر میں ریلوے کوارٹرز کے قریب ایک ویران جگہ لے گیا۔
بعد میں اس نے اپنے چار دوستوں کو وہاں بلایا۔انہوں نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی۔ بعد میں انہوں نے خاتون کو تارناکہ میں چھوڑ دیا۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت کر کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیاہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.