the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

لکھنو: اتر پردیش کےصدر مقام لکھنؤ میں ایک سابق سرکاری افسر کی 23 سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں تین ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے دو چائے کی دکان کے مالکان ہیں۔ اور ایک ایمبولینس ڈرائیور شامل ہے۔ معاملہ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب کا ہے۔ یہ واقعہ 5 دسمبر کو پیش آیا۔ واقعے کے چھ دن بعد 10 دسمبر کو لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا۔ رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے فوری کارروائی کی اور شکایت درج کرنے کے 12 گھنٹے کے اندر تینوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ خاتون کی جانب سے وزیر گنج پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔لکھنو کے وبھوتی کھنڈ علاقے میں رہنے والے ایک سابق پی سی ایس افسر کی بیٹی کے ساتھ واقعہ کے بعد محکمہ پولیس نے فوری کارروائی کی۔
اجتماعی عصمت ریزی کا شکار لڑکی کا کے جی ایم یو میں ڈپریشن کا علاج چل رہا ہے۔ وہ 5 دسمبر کو



اسپتال سے باہر آئی تھیں۔ اس دوران چائے کے دو دکانداروں اور ایک ایمبولینس ڈرائیور نے اسے پھنسایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکی کو گاڑی میں بٹھا کر گھنٹوں شہر کے چکر لگاتا رہا۔ حسن گنج میں آئی ٹی کراسنگ اور بارہ بنکی کے سفید آباد کے درمیان ایک گاڑی میں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ اس سے قبل وہ لڑکی کو زبردستی نشہ آور چیز پلا چکے تھے۔ یہ گرفتاری خاتون کی جانب سے وزیر گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کے 12 گھنٹے بعد عمل میں آئی۔
متاثرہ کی شکایت کے بعد، اتوار کو پولیس نے تین ملزمین ستیم مشرا (22)، محمد سہیل (23) اور محمد عالم (31) کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376D (گینگ ریپ)، 342، 323، 504، 506 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ ڈی سی پی (ویسٹ) راہل راج نے بتایا کہ ملزمین کو اتوار-پیر کی رات تقریباً 12:45 بجے بازارکھلا علاقے میں سنی انٹر کالج کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ڈی سی پی نے کہا کہ لڑکی کی ذہنی حالت کی وجہ سے فوری طور پر مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.