کشن گنج، 27 جون (یو این آئی) بہار میں ضلع کشن گنج کے بانس باڑی گاؤں کے نزدیک شرون چوک پر 11 سال قبل تعمیر کردہ پل گرنے کا واقعہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق 2011 میں مکھیہ منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت کشن گنج کے بہادر گنج بلاک کے تحت
بانس باڑی گاؤں کے نزدیک شرون چوک پر 25 لاکھ روپے کی لاگت سے بنایا گیا 70 میٹر لمبا پل بدھ کی دیر شام گر گیا۔
رورل ورکس ڈپارٹمنٹ کے ایگزیکٹیو انجینئر شرون ساہنی نے بتایا کہ پل کے ایک ستون کے گرنے کے بعد پل پر ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا گیا تھا۔