ممبئی، 10 جون (یو این آئی) ممبئی میں ملاڈ مغرب کے مالونی علاقے میں بدھ کی دیر رات ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہو جانے سے کم از کم 11 افراد کی موت ہو گئی جبکہ دیگر 17 افراد زخمی ہو گئے۔
بِرہنممبئی میونسپل
کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے مطابق یہ حادثہ گذشتہ رات مالوانی گیٹ نمبر آٹھ پر ہوا، جب ایک رہائشی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کا ایک حصہ بغل کی جھوپڑی پر گر گیا۔
حادثے میں 11 افراد کی موت ہو گئی اور دیگر 17 افراد زخمی ہو گئے۔