: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کاکیناڈ:آندھراپردیش کے کاکیناڈا ضلع کے پٹی پاڈو قومی شاہراہ پر پادالمماتلی مندر قریب ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا۔ کاکیناڈا-چینم پیٹ قومی شاہراہ پر کھڑی ایک لاری کو اے پی ایس آر ٹی سی کی بس نے ٹکر دے دی۔ اس حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی۔ چارافراد ایک لاری کے ٹائر بدل رہے تھے جو پنکچر کی وجہ سے سڑک کے کنارے اٹہری ہوئی تھی۔ اس وقت آر ٹی سی کی ایک سپر لگژری بس جو تیز رفتاری سے آئی تھی، ان پر چڑھ گئی۔ اس واقعے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ان میں سے تین لاری ڈرائیور اور ایک کلینر ہے۔ پولیس نے مرنے والوں کی شناخت داسری پرساد، داسری کشور، ناگیا اور راجو کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ
مرنے والوں میں تین کا تعلق باپٹلہ ضلع کے ناکابوکلاپلیم سے ہے اور دوسرے کا پرتی پاڈو سےہے۔ پرتی پاڈو ہائی وے پر آتے ہوئے لاری کا ٹائر پنکچر ہو گیا۔ اس لئے انہوں نے ٹائر بدلنے کے لئے لاری کو ہائی وے کے کنارے روک دیا۔متعلقہ لاری ڈرائیور نے ٹائر بدلنے کے لئے دیگرلاری ڈرائیوروں کو بلایا۔ جب وہ ایک ساتھ ٹائر بدل رہے تھے، ایک تیز رفتار آر ٹی سی سپر لگژری بس نے انہیں ٹکر مار دی۔ بتایاجارہاہےکہ حادثے کے باوجود آر ٹی سی بس ڈرائیور بغیر رکے تیز رفتاری سےفرار گیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے آر ٹی سی بس کو راجمنڈری کے قریب بومور میں روکا اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ اس حادثے میں چار کی افراد کی برسرموقع موت ہو گئی۔