کراچی، 5مارچ (یو این آئی) پاکستان میں کراچی کے گلبہار علاقہ میں جمعرات کو پانچ منزلہ رہائشی عمارت کے اچانک بیٹھ جانے سے کم از کم چار لوگوں کی دب جانے سے موت ہوگئی جبکہ 22 دیگر زخمی ہوگئے۔
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے
طبی اور صحت خدمات کی ڈائرکٹر سلما قوصر نے بتایا کہ رضویا کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع پانچ منزلہ عمارت کے منہدم ہوجانے کی وجہ سے چار لوگوں کی موت اور 22دیگر زخمی ہوگئے۔
عمارت کے ملبہ میں مزید کئی لوگوں کے بھی دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔