حیدرآباد، 10 جون (-------) حیدرآباد پولیس نے ویسٹ زون میں خصوصی مہم کے ذریعہ کئی پان شاپس اور غیر قانونی گٹکھا بنانے والے یونٹوں پر چھاپہ ماری کی اور چار افراد کو چہارشنبہ کے روز گرفتار کرلیا۔
پولیس نے آصف نگر ، ہمایوں نگر ، بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز اور پنجہ گٹہ کے علاقوں میں مختلف دوکانوں پر چھاپے ماری کی اور چار افراد کو غیر قانونی طور پر گٹکھا فروخت کرنے
کے الزام میں گرفتار کیا۔ انھوں نے 3 لاکھ روپے مالیت کے مختلف برانڈز کے گٹکے ضبط کیے۔
کمشنر ٹاسک فورس (سنٹرل) نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو غیر قانونی طور پر تمباکو کے مصنوعات فروخت کرتا ہوا پایا گیا اور 1 لاکھ روپے مالیت کا مواد ضبط کیا گیا-
ٹیم نے چہارشنبہ کے روز مشیرآباد کے رام نگر کے بلاکنتی گوپی (52) کو پکڑا گیا۔ مزید کارروائی کے لئے مشیر آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔