: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 27 جولائی (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایک خصوصی عدالت نے سزا کی مدت پر دلائل سننے کے بعد چھتیس گڑھ میں کوئلہ بلاکس کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے میں راجیہ سبھا کے سابق ممبر پارلیمنٹ وجے دردا کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے اس معاملے میں دردا کے ساتھ ان
کے بیٹے دیویندر دردا اور میسرز جے ایل ڈی یوتمنال انرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر منوج کمار جیسوال کو بھی چار سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اس کے علاوہ، دہلی کی اس عدالت نے بدھ کو سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا اور دو سرکاری ملازمین - کے ایس کروفا اور کے سی سماریا کو اس معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔