حیدرآباد ، 2 اپریل (یو این آئی) تلنگانہ میں دریائے گوداوری میں ڈوبنے سے جمعہ کے روز پانچ افراد کی موت ہوگئی۔
بتایا جارہا ہے کہ ضلع نظام آباد میں پوچمپڑ کے قریب چھ افراد گوداوری
ندی میں نہانے گئے تھے ، ان میں سے پانچ افراد نہاتے ہوئے ندی میں ڈوب گئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ پانچ افراد کی لاشیں ندی سے برآمد ہوئی ہیں ، ان میں سے ایک باپ اور اس کے دو نابالغ بیٹے شامل ہیں۔