سپول،13 مارچ (یواین آئی) بہار میں سپول ضلع کے راگھوپور تھانہ علاقے سے پولیس نے ہفتے کو ایک ہی کنبے کے پانچ لوگوں کی لاشیں برآمد کی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے یہاں بتایا کہ گدی پنچایت کے وارڈ نمبر 12
میں واقع ایک مکان سے ایک ہی کنبے کے پانچ لوگوں کی لاشیں پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔
ہلاک شدگان کی پہچان مشری لال ساہ (52)، اس کی بیوی رینو دیوی (44)،بیٹی روشن کمار (15)، بیٹا للن کمار (14)، اور پھول کماری (08) کے طور پر کی گئی ہے۔