the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نلگنڈہ:تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں کل رات خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ میں 5افرادبرسرموقع ہلاک ہوگئے۔بتایا جارہاہے کہ یہ لوگ آندھراپردیش میں مندر کے درشن کے بعد گھرواپس لوٹ رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق کل رات ان لوگوں کو گھر پہنچنے کیلئے صرف5منٹ باقی تھے ایک لاری نے پیچھے سے کارکوٹکردے دی۔جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک خاتون شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ یہ حادثہ اتوار کی آدھی رات کو نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ میں پیش آیا۔
مقامی لوگوں کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، مریال گوڑہ کی نندی پاڈو کالونی کے32سالہ چیروپلی



مہیش، ان کی اہلیہ30سالہ جیوتی اور ان کی بیٹی 6سالہ رشیتا کے علاوہ مہیش کے ساڑو یدادری بھونگیر ضلع کے والیگنڈہ کی 32سالہ بھوما مہیندر، اس کی اہلیہ مادھوی اور ان کا بیٹا 2سالہ لیانسی کارمیں سفرکررہے تھے۔ یہ سبھی آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کے مختلف مندروں کے درشن کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ نندی پاڈو کالونی آتے ہوئے اڈکی نارکٹ پلی کی مین سڑک پر کار کو پیچھے سے ایک نامعلوم لاری نے ٹکر مار دی۔
مزید چار پانچ منٹ میں گھر والے بحفاظت گھر پہنچ چکے ہوتے۔ لیکن، اسی دوران لاری بے کارکو ٹکردے دی۔ جس کے نتیجے میں مہیش، جیوتی، رشیتا، بھوما مہیندر اور لیانسی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جبکہ مادھوی کو زخمی حالت میں اسپتال میں شریک کیاگیاہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.