the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
متھرا، 5 نومبر (یو این آئی) اترپردیش میں متھرا کے نوہ جھیل علاقے میں جمعہ کے روز جمنا ایکسپریس وے پر دو گاڑیوں کے ٹکرانے سے ایک خاتون سمیت پانچ لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک شدید زخمی ہو گیا پولس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ جمنا ایکسپریس وے پر 71 کلومیٹر کی مسافت پر اس وقت پیش آیا جب آگرہ سے دہلی جانے والی ایک پرائیویٹ بس بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر کے دوسری طرف چلی گئی اور نوئیڈا سے آگرہ آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس سے کار میں



سوار چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ اور بس کے ڈرائیور کی بھی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
سرکل آفیسر نیترپال سنگھ نے بتایا کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار بس کے اندر گھس گئی اور کار میں سوار لوگوں کو بڑی مشکل سے باہر نکالا گیا۔ مہلوکہ بس ڈرائیور کی شناخت پٹھانکوٹ کے باشندے بلونت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ کار میں مرنے والوں کی شناخت گورو یادو، گڈو عرف شیو ساگر یادو اور اس کی ماں پریم لتا اور آرین کے طور پر ہوئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.