the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

جدہ: ایک المناک سڑک حادثے میں، دو بھارتی خاندانوں کے دو نابالغ اور دو حاملہ خواتین سمیت پانچ افراد مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے جاتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ متاثرین میں سے دو کا تعلق حیدرآباد اور دو کا راجستھان سے تھا۔

ریاض کے علاقے سویدی میں پڑوسی احمد عبدالرشید (27) اور محمد شاہد کھتری (24) کے ریاض میں مقیم اہل خانہ عمرہ ادا کرنے کے لیے گاڑی میں جا رہے تھے کہ تقریباً 3 بجے ان کی گاڑی کو مخالف سمت سے آنے والی دوسری کار نے ٹکر مار دی۔ متوفی کے رشتہ داروں کے مطابق، جمعرات کو ریاض سے تقریباً 140 کلومیٹر دور یہ حادثہ پیش



آیا۔

حیدرآباد کے احمد عبدالرشید اپنی حاملہ بیوی خانسہ، تین سالہ بیٹی مریم کے ساتھ راجستھان کے سیکر ضلع کے محمد شاہد کھتری اور ان کی حاملہ بیوی سمایا اور ان کا چار سالہ بیٹا عمار احمد ایک کار میں سفر کررہے تھے۔ مکہ مکرمہ جا رہے تھے جب ان کی گاڑی آمنے سامنے ٹکرا گئی۔

اس المناک حادثے میں احمد عبدالرشید کی اہلیہ خانسہ اور بیٹی مریم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ احمد عبدالرشید ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ شاہد کھتری کا پورا خاندان بھی مر گیا۔ شاہد کھتری اور ان کے چار سالہ بیٹے کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ان کی اہلیہ سمایا ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.