the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بارہ بنکی۔۔۔۔ بدمعاشوں نے گرفتاری سے بے خوف ہوکر پولیس کے پستول  سے پولیس والوں پر فائرنگ کردی جس میں اہلکار بال بال بچ گئے۔ایس ایس پی وی پی سریواستو نے بتایا کہ مسولی کا باشندہ منوج ورما رام نگر تھانہ علاقے میں غیر قانونی دھندے میں ملوث تھا۔ اس پر مار پیٹ اور اسمگلنگ کے مقدمات قائم ہیں۔ جیل میں قید کے دوران اس کی دوستی مختلف بدمعاشوں سے ہوگئی تھی ۔ جیل سے رہائی کے بعد وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوگیا۔ علاقے میں گروپ قائم



کرکے منظم وارداتیں انجام دینے لگے ۔گروہ کا سرغنہ منوج ورما تھا۔ گروہ میں شامل رنکو اور فخر پر قتل اور لوٹ مار کرنے کے الزام ہیں ۔ گروہ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے چھاپہ مار کر کارروائی شروع کی۔ اس دوران بدمعاشوں نے پولیس والوں کے اسلحہ پر قبضہ کرلیا اور اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔پولیس کی مزید ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بدمعاشوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیاگیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.