the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: چارمینار بس اسٹاپ سے متصل کئی کاروباری بنڈیاں اور دکانیں چہارشنبہ کی دوپہر آگ لگنے کے واقعہ میں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ بہت سے تاجروں کی املاک کو راکھ ہوتے دیکھ کر لوگ غمزدہ ہو گئے۔ 

فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بھڑک اٹھی اور جلد ہی کپڑوں، کراکری اور دیگر اشیاء سے لدی بنڈیوں تک پھیل گئی۔

ماہ رمضان



کے پیش نظر تاجر اپنے کاروبار میں مصروف تھے لیکن اس آتشزدگی کے حادثے نے کئی مقامی تاجروں کو مالی طور پر نقصان پہنچایا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مغل پورہ اسٹیشن سے فائر ٹینڈر اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ چارمینار کے قریب بھاری بھیڑ کی وجہ سے موقع پر پہنچنے میں فائر ٹینڈر کو دیر ہوگئی۔ 

اہلکاروں کی مسلسل کوشش کے نتیجے میں آگ پر قابو پالیا گیا، اس حادثہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.