: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جنوبی کوریا/26جنوری(ایجنسی) جنوبی کوریا کے ایک ہسپتال میں آتش زدگی کی وجہ سے 41 افراد کی موت اور 70 افراد زخمی ہو گیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ مریانگ کے ہسپتال کی اوپری منزل پر ایک مریض رسی سے لٹک کر ہیلی کاپٹر سے مدد طلب کررہا ہے اور ایک مریض کھڑکی سے باہر سیڑھیوں پر چھلانگ لگانے جارہا ہے۔
اس عشرہ کے سب سے خطرناک حادثہ میں جمعہ کے روز جنوبی کوریا کے ایک
ہسپتال میں زبردست آتشزدگی میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایشیا کی معیشت میں چوتھے سب سے بڑے ملک جنوبی کوریا میں ایک ماہ کے وقفہ میں دوسرے بڑے تباہ کن حادثہ میں 70 افراد زحمی بھی ہوئے ہیں۔
آتش فرو عملے کے حکام نے بتایا کہ چھ منزلہ عمارت میں نرسنگ ہوم اور ہسپتال واقع تھا جس میں آگ لگنے سے33 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 13 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 61 دیگر افراد بھی معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔