حیدرآباد7مئی(یواین آئی) حیدرآباد کے ملک پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں سلیم نگر میں واقع ایک اسپتال میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیاجس کے بعد اس اسپتال کے
مریضوں کو دوسری اسپتال منتقل کیاگیا۔
ابتدائی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔