the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
احمد نگر/نئی دہلی، 6 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے احمد نگر کے سول اسپتال میں ہفتہ کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے دس مریض ہلاک اور دس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
احمد نگر کے ضلع مجسٹریٹ راجیندر بھوسلے نے فون پر یواین آئی کو بتایا کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا۔
اسپتال کے عملے نے آج یہاں بتایا کہ آگ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں تقریباً 11.30 بجے لگی اور تیزی سے پورے کمرے میں پھیل گئی۔ کمرے میں تقریباً 25 کووڈ مریض داخل تھے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا



ہے۔
سات فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے احمد نگر اسپتال میں حادثے میں مریضوں کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ’’مہاراشٹر کے احمد نگر کے سول اسپتال میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے حادثے سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ غم کی اس گھڑی میں میری تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے اور میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.