: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/18اکتوبر(ایجنسی) سپریم کورٹ کی جانب سے قومی راجدھانی خطہ میں پٹاخوں کی فروخت پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد پولیس نے آج 13 الگ الگ مقامات پر چھاپہ مار کر 1241 کلوگرام پٹاخے ضبط کئے اور اس سلسلے میں 29
لوگوں کو گرفتار بھی کیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے تمام 13 علاقوں کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دے کر پٹاخوں کی فروخت پر عائد پابندی کےحکم کو نافذ کرنے کو کہا تھا۔ مسٹر پٹنائک نے ڈپٹی کمشنروں سے یہ یقینی بنانے کیلئے کہاکہ پٹاخوں کی فروخت نہ ہونے پائے۔