دہرادون، 13 مارچ (ذرائع) دہلی - دہرادون شتابدی ایکسپریس کی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔ یہ حادثہ کنسارو کے قریب ہوا-
ٹرین
میں آگ لگتے ہی لوکو پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگا کر جنگل میں ٹرین روک دی- سبھی مسافروں کو محفوظ باہر نکالا گیا- ساتھ ہی کوچ کو ٹرین سے الگ کرکے باقی ڈبوں کو بچا لیا گیا شتابدی ایکسپریس کے کوچ نمبر 199400 میں ہریدوار- دہرادون سیکشن پر دوپہر قریب 12 بجکر 20 منٹ پر آگ لگی-