حیدرآباد، 6 ڈسمبر(ذرائع) حیدرآباد کے ملک پیٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب جمعہ، 6 دسمبر کو چند بائک میں آگ لگ گئی، جس سے دھواں پھیل گیا اور مسافروں میں تشویش پیدا ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق، خیال کیا جاتا ہے کہ آگ ایک گاڑی سے شروع ہوئی تھی اور تیزی سے
آس پاس کھڑی دیگر بائک تک پھیل گئی جس سے ان سب کو نقصان پہنچا۔ ملک پیٹ پولیس فی الحال اصل وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اطلاع ملنے کے بعد حیدرآباد کے فائر ٹینڈر ملک پیٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب پہنچا اور آگ پر تیزی سے قابو پالیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔