نئی دہلی، 11 جنوری (ایجنسی) دہلی کے كيرتی نگر فرنیچر مارکیٹ کی ایک دکان میں جمعرات کی نصف شب آگ لگ گئی۔ آگ پھیلنے سے اس کے بلند شعلوں نے نزدیک واقع تقریباً 100 جھگیوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ کے ذرائع کے مطابق تقریبا ً بارہ بجکر 5 منٹ پر انہیں لکڑی کا خام مال رکھے جانے والی تین منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آگ خام مال اور لکڑیوں میں پھیلنے کے بعدنزدیک کی جھگی بستی میں بھی پھیل گئی اور اس نے وہاں تقریباً 100 جھگیوں کو جلا کر خاک کر دیا۔
start;">آگ پر قابو پانے کے لئےفائر بریگیڈ کی 30 گاڑیوں کی مدد لی گئی لیکن آگ اتنی زبردست تھی کہ اس پر تقریباً چار گھنٹے کی مشقت کے بعد قابو پایا جاسکا۔ تاہم وہاں کے ماحول کو معمول کے مطابق بنانے کی کا عمل جاری ہے۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع کوئی نہیں ہے۔ واقعہ کے اصل وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
راجدھانی دلی میں فرنیچر کے سامانوں کا گڑھ مانے جانے والے كيرتی نگر میں فرنیچر کی کافی ساری بڑی اور چھوٹی دکانیں ہیں۔ اس مارکیٹ میں فرنیچر اور ان سے متعلق لکڑی کے سامانوں کے کئی گودام بھی ہیں۔