ممبئی/13جون(ایجنسی) ممبئی کے ورلی علاقے میں 33 منزلہ عمارت میں زبردست آگ لگ گئی ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق، آگ بیومونڈ ٹاور کی 32 ویں منزل پر لگی ہے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں سمیت پانچ جمبو ٹینکر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور آگ پر قابو پانے کا کام جاری ہے۔ یہ عمارت اپا صاحب مراٹھے
مارگ پر واقع ہے۔ معلومات کے مطابق، عمارت کی 26 ویں منزل پر دیپیکا پادوکون کا فلیٹ ہے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق، اب تک 90 افراد کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا ہے۔