حیدرآباد، 8 اگسٹ (ذرائع) کنچن باغ کے حفیظ بابا نگر میں پیر کو ایک کپڑے کی دوکان میں آگ لگ گئی۔ کوئی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے-
حکام کو شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے- مقامی لوگوں نے آگ دیکھ کر فائر بریگیڈ اور پولیس کو اطلاع دی۔
فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں
موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے میں دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔
دوکان کپڑے سے بھری ہوئی تھی جس کی وجہ سے دھوئیں کے بادل چھا گئے جس سے قریب کے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ املاک کی قیمت کا تخمینہ لگانا ابھی باقی ہے۔ کنچن باغ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔