رانچی/ممبئی،7 مئی (یواین آئی)جھارکھنڈ میں جمشید پور واقع ٹاٹا اسٹیل پلانٹ میں ایک بند پڑی کوک پلانٹ اکائی میں ہفتے کو اچانک دھماکے کے بعد آگ لگ گئی،جس پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔
کمپنی کے مطابق اس واقعہ میں وہاں ٹھیکے پ کام
کررہے تین مزدور زخمی ہوگئے،جن میں سے دو کو ہلکی چوٹیں آئیں جبکہ ایک مزدور کا علاج چل رہا ہے۔
ٹاٹا اسٹیل نے ممبئی سے جاری ایک بیان میں کہا،’’آج صبح ،ہمیں ا پنے جمشید پور ورکس میں کوک پلانٹ یونٹ میں دھماکے کے ایک حادثے کی اطلاع ملی۔