حیدرآباد،٢٠ مارچ (ذرائع) شمس آباد کے تونڈپلی کے قریب ایک کنونشن ہال میں شدید آگ بھڑک اٹھی،جمعرات کی صبح پیش آئے اس حادثے میں آگ تیزی سے پورے ہال میں پھیل
گئی۔
مقامی افراددھواں دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے اور فائربریگیڈ کے عہدیداروں کو اطلاع دی ۔بعد ازاں فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر کرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔