: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 6 مارچ (ایجنسی) قومی راجدھانی دلی میں سی جی او کمپلکس میں واقع دین دیال انتودیہ بھون کی پانچویں منزل پر بدھ کی صبح اچانک آگ لگ جانے کے سبب اٹھنے والے دھوئیں میں سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک جوان کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔
فائر بریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ دھوئیں کے سبب انسپکٹر بے ہوش ہوگیا تھا، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ محکمہ فائر
بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ انہیں آگ لگنے کی اطلاع صبح 8 بجکر 34 منٹ پر ملی۔ اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ فی الحال آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔
فائر بریگیڈ محکمے کے ڈپٹی چیف آفیسر سنیل چودھری نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن آ گ کو ٹھنڈا کرنے کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ انتودیہ بھون میں ماحولیات کی وزارت، اقلیتی وزارت، سماجی انصاف اور با اختیار بنانے سمیت کئی اہم دفاتر ہیں۔