the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) دہلی کے صفدر جنگ اسپتال کے ایک وارڈ اور گاندھی نگر مارکیٹ کی ایک دکان میں بدھ کے روز آگ لگ گئی لیکن آگ سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
محکمہ فائر برگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ صبح چھ بج کر 35 منٹ پر صفدر جنگ اسپتال کے میڈیسن وارڈ کے آئی سی یو میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ آئی سی یو سے 60 مریضوں کو بہ حفاظت نکال لیا گیا۔
آگ آئی سی یو میں وینٹلیٹر سے لگی تھی۔ وہیں صبح آٹھ بج کر 14 منٹ پر مشرقی دہلی



کے گاندھی نگر میں ایک کپڑے کے اسٹور میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اس کے بعد محکمہ فائر برگیڈ کی 15 گاڑیاں بھیجی گئیں۔ یہاں بھی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں وینٹیلیٹر میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ اس وارڈ سے 60 مریضوں کو محفوظ دوسرے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فائربرگیڈ کی نو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.