حیدرآباد،17 ڈسمبر(ذرائع)عنبرپیٹ میں منگل کی صبح پنکچر کی دکان میں آگ لگ گئی جس سے املاک کو نقصان پہنچا۔عنبر پیٹ میں گذشتہ کچھ سالوں سے غلام ربانی نامی شخص یہ دوکان چلا رہا تھا۔ منگل کو دکانوں میں اچانک آگ لگ گئی جس سے وہاں رکھی
موٹر سائیکل اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ربانی نے کہا کہ املاک کا نقصان تقریباً 2 لاکھ روپے ہے اور حکومت سے ان کی مدد کی اپیل کی ہے۔