ذرائع:
مہاراشٹر: مالیگاؤں کے سابق میئر اور کل ہند مجلس اتحاد المسلمین لیڈر عبدالملک کو پیر کی صبح مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں ایک پٹرول پمپ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار دی۔ ملک کو چوٹیں آئیں اور انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی
ہے۔ یہ واقعہ 1:20 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ اولڈ آگرہ روڈ پر ایک دکان کے باہر تھے، جیسا کہ مالیگاؤں شہر کے پولیس اہلکار نے تصدیق کی۔ حکام حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے اس حملے کی سخت مذمت کی اور اس پر حکومت سے کروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔