حیدرآباد، 11 جون (ذرائع) فیشن ڈیزائنر پرتھوشا گرمیلا ہفتہ کی سہ پہر اپنے گھر میں مشکوک حالات میں مردہ پائی گئی۔
35 سالہ پرتھیوشا بنجارہ ہلز پولیس حدود میں فلم نگر کے ایک مکان میں ٹھہری ہوئی تھی۔
ہفتے کی سہ پہر ، جب انہوں نے سکیورٹی چیک کا جواب نہیں دیا ، گارڈس نے پولیس کو اطلاع دی جو گھر پر پہنچ گئی۔
گھر کا
دروازہ کھولنے کے بعد پولیس اندر پہنچی اور پرتھیوشا کی لاش باتھ روم میں ملی۔ پولیس نے بتایا کہ واش روم سے کیمیکل کی ایک بوتل بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا ہے اور مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کے رشتہ دار دہلی میں ہے جنہیں اطلاع دے دی گئی-