ذرائع:
عادل آباد کے ضلع مرکز میں کپاس کے بیج کے لیے قطار میں کھڑے کسانوں پر لاٹھیاں برسائی جارہی تھیں۔ یہ دیکھتے ہوئے بی آر ایس رکن اسمبلی ہریش راؤ نے ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کانگریس حکومت پر تنقید کی اور کہا کیا یہی وہ تبدیلی ہے جو کانگریس پارٹی لائے گی؟
کانگریس حکومت ایسے مرحلے پر پہنچ گئی ہے جہاں وہ کسانوں کو نہ صرف آبپاشی کا پانی اور
بجلی فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے بلکہ بیج بھی فراہم نہیں کر پا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کانگریس کے دور میں کسانوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ پانچ ماہ کے اندر کسانوں کو برا حال چکا ہے۔ انہوں نےکہا کانگریس حکومت کو کسانوں پر لاٹھیاں برسانے کے لیے فوری معافی مانگنی چاہیے۔ اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور حکومت کسانوں میں بغیر کسی پریشانی کے بیج تقسیم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔