نئی دہلی،8دسمبر:- دہلی پولیس نے دارالحکومت دہلی میں بورڈ آف ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن کے نام کے فرضی بورڈ کا انکشاف کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
دہلی پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ شاہدرا ضلع
کی پولیس نے فرضی ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین شیو پرساد پانڈے سمیت چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو اس معاملے میں شکایت ملی تھی جس کی بنیاد پر جانچ کے لئلے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔