نئی دہلی، 6 ستمبر :- ملک میں ہر روز تیرہ سو سے زیادہ سڑک حادثات ہوتے ہیں جن میں چار سو سے زیادہ لوگوں کی موت ہوجاتی ہے ان میں سے نصف سے زیادہ لوگوں کی عمر 18سے 35 برس کے درمیان ہوتی ہے۔
سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت نے ملک میں 2016میں ہوئے سڑک حادثات کے
بارے میں آج یہاں جاری ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں ہر روز 1317 سڑک حادثات ہوتے ہیں جن میں 413لوگوں کی موت ہوجاتی ہے۔
سال 2015 کے مقابلے میں سال 2016 میں سڑک حادثات میں 4.1فیصد کی کمی آئی ہے لیکن ان میں مرنے والوں کی تعداد میں 3.2 فیصداضافہ ہوا ہے۔