: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دبئی/27ستمبر(ایجنسی) بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحاد ایئرویز نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دبئی سے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹریڈم جانے والی ای وائے 927 پرواز کا کپتان حرکت قلب بند ہونے سے دوران پرواز فضا میں ہی چل بسا۔ طیارے میں موجود فرسٹ پائلٹ نے دوران پرواز پیش آنے والے واقعہ کی کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی اور پرواز کا رخ
موڑ کر کویت کی جانب کردیا جہاں ایئرپورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔
جہاز لینڈ ہونے سے قبل رن وے پر تمام تر امدادی ٹیموں اورعملے کو الرٹ کردیا گیا تھا جیسے ہی طیارے نے لینڈ کیا تو ڈاکٹرز کی میڈیکل ٹیم طیارے میں جا کر کپتان کا طبی معائنہ کیا اور ان کے مرنے کی تصدیق کردی۔ اتحاد ایئرویز نے دوران ڈیوٹی کپتان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔