اندھیری/17ڈسمبر(ایجنسی) ممبئی کے اندھیری علاقہ میں پیر کی شام ایک اسپتال میں بھیانک آگ لگنے کی خبر ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ میں پانچ افراد کی جھلس کر موت ہوگئی ، جبکہ 60 سے زیادہ لوگ سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں ۔ فی الحال جائے واقعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ ریسکیو ٹیم نے اب تک 47 افراد کو بچالیا ہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ شام تقریبا 4 بجے پیش آیا ۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ جائے واقعہ پر 10 فائر ٹینڈر ، 16 ایمبولینس اور ایک ریسکیو وین پہنچ چکی ہے ۔