حیدرآباد،5 اگسٹ (ذرائع) ایک انجینئرنگ گریجویٹ جمعرات کو دیر رات سکندرآباد کے رجمنٹل بازار کے ایک لاج میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ پولیس نے کہا کہ شبہ ہے کہ وہ مناسب ملازمت نہ ملنے اور قرضوں کی وجہ سے
پریشان تھا اور اس نے اپنی زندگی ختم کرلی-
متاثرہ کی شناخت ایم لکشمی سائی (22) کے طور پر ہوئی ہے، ورنگل ضلع کا ساکن ہے، انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد31 جولائی کو انٹرویو میں شرکت کے بہانے گھر سے حیدرآباد آیا تھا۔