: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد سے تروپتی جانے والے طیارہ نے تکنیکی خرابی کے بعد شہرحیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ذرائع کے مطابق اس طیارہ نے صبح تقریبا 6.30بجے اڑان بھری جس کے کچھ دیر بعد ہی پائلٹ نے اس میں تکنیکی خرابی محسوس کی۔ پائلٹ نے ایرٹریفک
کنٹرول سے فوری ربط پیداکرتے ہوئے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جو اسے دے دی گئی۔بعد ازاں اس طیارہ نے محفوظ طورپر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔اس واقعہ سے طیارہ میں سوارمسافرین میں تشویش کی لہردوڑگئی جنہوں نے کہاکہ ایمرجنسی لینڈنگ کے تقریبا دوگھنٹوں کے باوجود بھی ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔