the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد،22 جولائی (ذرائع) پرانے شہر کے شمشیر گنج میں پیر کی دوپہر سڑک پر درخت گرنے سے ایک بزرگ کی موت ہوگئی اور چند دیگر زخمی ہوگئے۔اس واقعے میں تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق  پیر کی دوپہر 2 بجے مقتول محمد صالح (65سالہ) ساکن چندولال برادری شمشیر گنج روڈ سے اسکوٹر پر جا رہے تھے کہ اچانک ایک دو دہائیوں سے زیادہ پرانا بڑا درخت اکھڑ کر محمد صالح پر گر گیا۔ صالح پر درخت اس وقت گرا جب وہ سڑک سے گذر  رہے



تھے۔وہ زخمی ہوئے اور درخت کے نیچے پھنس گئے-
شاہ علی بنڈہ پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ  مقامی لوگوں اور پولیس نے انہیں بچایا اور ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی موت ہو گئی۔
کچھ پیدل چلنے والے اور تین لوگ  آٹو رکشہ اور ایک اسکوٹر سوار درخت کے نیچے آگئے۔
اس کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ ریسکیو کے لیے پہنچ گئے اور سبھی کو باہر نکالا۔
اس واقعہ کی وجہ سے مصروف فلک نما تا چارمینار سڑک پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.