the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
رانچی 5 جنوری (یواین آئی) جھارکھنڈ میں پاکوڑ ضلع کے امڑاپارہ تھانہ علاقے کے تحت سالپترا گاؤں کے قریب بدھ کی صبح مسافر بس اور سلنڈر سے بھرے ٹرک کے درمیان تصادم میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی ڈپٹی کمشنر برون رنجن نے یو این آئی کو بتایا کہ اس حادثے میں 8 لوگوں کی موت ہوئی ہے اس واقعے میں 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر امڑاپارہ میں داخل کرایا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا گیا ہے کہ برہروا سے پاگل بابا نامی مسافر بس دمکا کی طرف جارہی تھی، سالپترا کے قریب ایک ٹینکر اور



مسافر بس کے درمیان ٹکر ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کی بڑی وجہ گھنی دھند بتائی جا رہی ہے۔ اطلاع ملتے ہی امڈاپارہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیجا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق حادثے میں کچھ مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ تین دیگر نے ہسپتال لے جایا جانے اور علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ شدید زخمیوں کو صدر اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت اب بھی تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.