المنصورہ/26جون(ایجنسی) مصر سے تعلق رکھنے والی دلہن شادی کے دو گھنٹے بعد دل کا دورہ پڑھنے کے باعث انتقال کرگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کے شہر Al Mansoura المنصورہ میں یہ واقعہ عین اُس وقت رونما ہوا جب 17 سالہ نئی نویلی دلہن Samah Al
Nahas سماہ النہاس سینے میں درد کی شکایت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔
شوہر کا کہنا ہے کہ شادی کے دوران ہمیں دلہن کمزوری کا شکار لگ رہی تھی کیوں کہ وہ نہ صحیح سے بیٹھ پا رہی تھی نہ ہی وہ کچھ کھا پی رہی تھی یہی ہوا کہ شادی کے کچھ دیر بعد ہی اُس نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد وہ زمین پر گرگئی۔ اسے فوری قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کچھ دیر بعد ہی موت کی تصدیق کردی اور وجہ دل کا دورہ بتائی۔