بھوپال، 13 ستمبر (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج علی الصبح کھٹلاپور گھاٹ پر گنپتی وسرجن کے دوران مقامی چھوٹی جھیل میں کشتی پلٹنے سے اس میں سوار تقریباً ڈیڑھ درجن افراد کے ڈوبنے کے بعد اب تک 11 لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔
صبح تقریبا ساڑھے چار بجے اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی بچاؤ عملہ کی ٹیم نے چھ افراد کو جھیل میں سے محفوظ نکال
لیا۔
موقع پر موجود وزیر پی سی شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کشتی میں پوری اتسو سمیتی کے رکن سوار تھے۔ وہ جیسے ہی بڑی مورتی کا وسرجن کرنے لگے، کشتی اچانک پلٹ گئی۔ مرنے والوں میں سبھی 11 افراد نوجوان تھے۔ریسکیو ٹیم نے چھ لوگوں کو بچالیا ہے۔
مقامی كھٹلاپرا پر ہوئے حادثہ میں کلکٹر ترون پتھوڑے نے سبھی مرنے والوں کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔