: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
درگ، 28 جون (ذرائع) چھتیس گڑھ کے درگ ضلع سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں دھمدھا بلاک کے سگنی گھاٹ پر بن رہے پل کا ڈھانچہ پہلی بارش میں ہی گر گیا- پل ٹوٹنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے- تعمیراتی ایجنسی نے کچھ دن پہلے ہی
پل بنانے کا ڈھانچہ کھڑا کیا ہے- پچھلے 4 دنوں سے لگاتار درگ ضلع میں بارش ہورہی ہے- ضلع میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے- لگاتار بارش ہونے کی وجہ سے شیوناتھ ندی طغیانی پر ہے- بتایا جارہا ہے کہ 400 میٹر کا لمبا پل بنانے کے لیے 1640.62 لاکھ کی منظوری دی گئی ہے۔