ذرائع:
کسٹمز حکام نے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 47 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی کوکین اور ہیروئن کو دو الگ الگ معاملات میں ضبط کیا اور دو افراد کو NDPS ایکٹ
کے تحت گرفتار کیا۔
کسٹم اہلکار نے بتایا کہ ایک دستاویز کے فولڈر کے کور میں 4.47 کلو گرام ہیروئن جس کی بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمت 31.29 کروڑ روپے ہے، وہیں 15.96 کروڑ روپے کی کم از کم 1.596 کلو کوکین کو ’کرتوں‘ کے بٹنوں میں چھپایا گیا تھا۔